آصف زرداری نے 5سالہ عہد صدارت کے دوران ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے، اقتصادی راہداری آصف زرداری کا وژن ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ اقتصادی راہداری کے ثمرات چاروں صوبوں کے عوام کے ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی ملیں

پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کاسابق صدر آصف زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب

بدھ 26 جولائی 2017 21:39

آصف زرداری نے 5سالہ عہد صدارت کے دوران ذوالفقار بھٹو اور  بینظیر بھٹو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے 5سالہ عہد صدارت کے دوران ذوالفقار علی بھٹو اوربے نظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے، اقتصادی راہداری آصف زرداری کا وژن ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ اقتصادی راہداری کے ثمرات چاروں صوبوں کے عوام کے ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی ملیں۔

وہ بدھ کو پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 1973ء کے آئین کی اصل صورت میں بحال اور پارلیمنٹ کو خودمختار کرنا بینظیر بھٹو شہید کا مشن اور سوات میں قومی پرچم سربلند کرناتھا۔

(جاری ہے)

صدر آصف علی زرداری نے 1973ء کا آئین اصل صورت میں بحال کرکے اور پارلیمنٹ کو خود مختار کرکے بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل اور سوات میں قومی پرچم لہرا کر اپنے وعدے کو پورا کیا۔

فریال تالپور نے کہا کہ گلگت بلتستان اور کے پی کے عوام کو اپنی شناخت صدر آصف علی زرداری نے دی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری صد آصف علی زرداری کا وژن ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ اقتصادی راہداری کے ثمرات چاروں صوبوں کے عوام کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی ملیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے صوبوں کو خودمختاری دے کر قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے وعدے کی تکمیل اور این ایف سی ایوارڈکے زریعے تمام صوبوں سے معاشی انصاف دیا۔

فریال تالپور نے کہا کہ صدر آصف علی زراری کے زیر قیادت جمہوری حکومت نے پانچ سال کے درمیان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کیا اور بینظیر انکم پروگرام کے ذ-ریعے ملک بھر کی غریب خواتین کی مالی اعانت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو اپنے قائد آصف علی زرداری پر فخر ہے جنہوں نے طویل قید کاٹی ، اصولوں پر ثابت قدم رہے اور بہادری کی مثال قائم کی۔ تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری، ندیم افضل چن، رانا فاروق سعید، نرگس فیض ملک سمیت دیگر پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔