وزیراعظم نوازشریف کی مالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

مالدیپ کے صدر،کابینہ ارکان ، اہم شخصیات اور شرکاء نے نوازشریف کا پرجوش استقبال کیا

بدھ 26 جولائی 2017 23:16

وزیراعظم نوازشریف کی مالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان ..
مالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے مالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ، مالدیپ کے صدر،کابینہ ارکان ، اہم شخصیات اور شرکاء نے نواشریف کا پرجوش استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو مالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم نوازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ یہ تقریب مالدیپ کے دارالحکومت مالے کے نیشنل فٹبال سٹیڈیم میں ہوئی ۔ مالدیپ کے صدر ، کابینہ ارکان ، اہم شخصیات اور شرکاء نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا ۔ تقریب میں مالدیپ کے مختلف سکولوں کے بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :