آپریشن رد الفساد ، سیکورٹی اداروں نے لاہور سی21مشتبہ افراد گرفتار کر لئے ،آئی ایس پی آر

بدھ 26 جولائی 2017 23:16

آپریشن رد الفساد ، سیکورٹی اداروں نے لاہور سی21مشتبہ افراد گرفتار کر ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) ملک بھر میں آپریشن رد الفسادکامیابی سے جاری ،رینجرز،سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے گذشتہ24گھنٹوں کے دوران لاہور سی21مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد میں تحریک طالبان سوات کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی ہدایات پر آپریشن رد الفساد میں تیزی لائی گئی ہے جس کے تحت رینجرز ،پولیس، سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے لاہور میں مشترکہ آپریشن کیا ہے۔

آپریشن کے دوران لاہور کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تحریک طالبان سوات کے دہشت گردوں سمیت 21مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہری بھی شامل ہیں جبکہ آپریشن کے دوران سیکورٹی اداروں نے اغوا کاروں کا کینگ بھی گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :