چودھری نثار سے ایک نہیں کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں انہوں نے کبھی نہیں کہاکہ میں پارٹی چھوڑ رہاہوں وہ پارٹی کے اوپننگ بیٹسمین ہیں، ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ پریس کانفرنس نہ کریں، ساری پارٹی اور وزیراعظم یہی چاہتے ہیں کہ مسئلہ حل ہوجائے،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 26 جولائی 2017 23:16

چودھری نثار سے ایک نہیں کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں انہوں نے کبھی نہیں کہاکہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چودھری نثار سے ایک نہیں کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں انہوں نے کبھی نہیں کہاکہ میں پارٹی چھوڑ رہاہوں وہ پارٹی کے اوپننگ بیٹسمین ہیں، ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ پریس کانفرنس نہ کریں، ساری پارٹی اور وزیراعظم یہی چاہتے ہیں کہ مسئلہ حل ہوجائے۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار جہاندیدہ سیاستدان ہیں ہم ان سے سیکھتے ہیں، طبیعت کی خرابی پر وزیراعظم کی جانب سے انہیں پھول بھی بھیجے گئے،کچھ وجوہات ہیں اور ان پر بیٹھ کر بات کی جائے گی ،یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہمارے بڑے ہمارا مان توڑدیں ، سچی بات ہے فاصلہ ان سے بڑھ گیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چودھری نثار سے ایک نہیں کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں انہوں نے کبھی نہیں کہاکہ میں پارٹی چھوڑ رہاہوں وہ پارٹی کے اوپننگ بیٹسمین ہیں، ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ پریس کانفرنس نہ کریں، ساری پارٹی اور وزیراعظم یہی چاہتے ہیں کہ مسئلہ حل ہوجائے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کچھ عناصر بھی سرگرم ہوجاتے ہیں جو چیزوں کو جڑنے نہیں دیتے ، ہمیں ان چیزوں کو جوڑنا ہے اور انشا اللہ جوڑنے میں کامیاب ہوں گے، چودھری نثار کے تحفظات ہیں اور ان میں وزن بھی ہے ،پارٹی ڈسپلن اور دائرے میں رہتے ہوئے ہم سب بات کرنے کا حق رکھتے ہیں۔