Live Updates

تحریک انصاف کی آئین کے آرٹیکل 62اور 63میں ترمیم کی حمایت کی اطلاعات غلط اور بے بنیاد ہیں،پارٹی آئین کے آرٹیکل 62اور 63میں ترمیم چاہتی ہے نہ ہی اس حوالے سے کسی عمل کا حصہ ہے

تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعارف علوی کا بیان

بدھ 26 جولائی 2017 23:16

تحریک انصاف کی آئین کے آرٹیکل 62اور 63میں ترمیم کی حمایت کی اطلاعات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62اور 63میں ترمیم کی حمایت کی اطلاعات بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں،تحریک انصاف آئین کے آرٹیکل 62اور 63میں ترمیم چاہتی ہے نہ ہی اس حوالے سے کسی عمل کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ اس بارے میں اطلاعات من گھڑت اور کسی ذہنی اختراح کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کسی بھی سطح پر 62اور 63میں تبدیلی کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میڈیاکے وہ حلقے جو اس حوالے سے غیر تصدیق شدہ اطلاعات شائع کر رہے ہیں وہ اپنے روئیے پر نظر ثانی کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے بارے میں تحریک انصاف کا موقف بالکل واضح اور غیر مبہم ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات