وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کی ملاقات، سینیٹرآغاشہبازدرانی کے انتقال پر تعزیت کااظہار

بدھ 26 جولائی 2017 23:18

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کی ملاقات، سینیٹرآغاشہبازدرانی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے بدھ کے روز یہاں ملاقات کی ۔انہوں نے سینیٹرآغاشہبازدرانی کے انتقال پر تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سینیٹ آف پاکستان نے مرحوم آغاشہبازدرانی کی صلاحیتوں اورخدمات کے حوالے سے کتاب کی اشاعت کافیصلہ کیاہے جس میں چیئرمین سینیٹ اوراراکین اسمبلی کے مرحوم کی خدمات کے حوالے سے تاثرات بھی شامل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ آغاشہبازدرانی کی وفات سے سینیٹ ایک متحرک اورفعال رکن سے محروم ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :