یہ منشیات فروش کس منہ سے جہانگیر ترین کو چیلنج کررہےہیں : شیخ رشید

بدھ 26 جولائی 2017 23:32

یہ منشیات فروش کس منہ سے جہانگیر ترین کو چیلنج کررہےہیں : شیخ رشید
لاہور: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-26جولائی-2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نجی ٹی وی چینل کے انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ آج جو حنیف عباسی نے سپریم کورت میں جہانگیر ترین کےخلاف نااہلی کیس میں ثبوت پیش کیے ہیں وہ سب جھوٹے ہیں یہ لوگ خود منشیات فروش ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سبراہ نے لیگی ایم این اے کو آڑے ہوئے لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ منشیات فروش لوگ ہیں یہ کس منہ سے عمران خان اور جہانگیر ترین کو کورٹ میں ناہلی کیس میں چیلنج کررہےہیں انکو شرم آنی چائیے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وہ انکو سپریم کورت میں کیس کے دوران جج کے سامنے بھی منشیات فروش کہہ کر بلائیں گے کیوںکہ ان لوگوں نے اپنےدور میں ایفی ڈرین جیسی ادویات کو باہر اسمگل کیا ہے جو منشیات فروشی کے ذومرے میں آتی ہے۔ شیخ رشید نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔