بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،مریم اورنگزیب

سی پیک بلوچستان سمیت پورے پاکستان اور خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، منصوبے کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہو گا، خطے کے دیگر بیشتر ممالک بھی منصوبے میں شریک ہونا چاہتے ہیں، وزیر اعظم میاں نواز شریف بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کے لئے لازم سمجھتے ہیں وزیر مملکت برائے اطلاعات کا بلوچستان سے آئے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب

جمعرات 27 جولائی 2017 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کی عوام کو ہو گا سی پیک بلوچستان سمیت پورے پاکستان اور خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے ، عوامی خوشحالی کے اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا ہو گا تحریک پاکستان سے اب تک ملکی ترقی میں بلوچستان نے بھرپور کر دار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے عوام محب وطن اور جفا کش ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سے آنے والے صحافیوں کے اعزاز میں دئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا عشائیے میں وزارت اطلاعات کے اعلی افسران اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک سے پورے ملک میں خوشحالی آئے گی سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی تعمیر سے صوبہ بلوچستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کے لئے لازم سمجھتے ہیں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ سی پیک علاقائی ترقی کا میگا منصوبہ ہے اسی لئے اس میگا منصوبے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے خطے کے دیگر بیشتر ممالک بھی منصوبے میں شریک ہونا چاہتے ہیں سی پیک ، چین مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوادر سے منسلک کرے گا جس سے پاکستانی مصنوعات کو دینا کی منڈیوں تک آسان رسائی میسر آئے گی مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں کو پیشہ ورانہ سہولتوں کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ۔