لگتاہے کہ پاناماکیس کافیصلہ اسی ہفتے آجائے گا،بابراعوان

فیصلہ خلا ف آنے پروزیراعظم صرف نظرثانی کی اپیل دائرکرسکتے ہیں ،ہوسکتاہے کہ کل یاپرسوں سپریم کورٹ کی کازلسٹ میں فیصلے کی تاریخ آجائے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 00:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) تحریک انصاف کے رہنمابابراعوان نے کہاہے کہ لگتاہے کہ پاناماکیس کافیصلہ اسی ہفتے آجائے گا،فیصلہ خلا ف آنے پروزیراعظم صرف نظرثانی کی اپیل دائرکرسکتے ہیں ،ہوسکتاہے کہ کل یاپرسوں سپریم کورٹ کی کازلسٹ میں فیصلے کی تاریخ آجائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزبابراعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئین کے تحت وزیراعظم نوازشریف نااہل ہوں گے ،وزیراعظم کی نااہلی کافیصلہ پہلے ہی دوججزدے چکے ہیں ،وزیراعظم کے پاس صرف یہی آپشن بچے گاکہ وہ اپیل کرسکیں ۔انہوںنے کہاکہ لگتاہے کہ پاناماکیس کافیصلہ اسی ہفتے آجائے ،ہوسکتاہے کہ کل یاپرسوں سپریم کورٹ کی کازلسٹ میں فیصلے کی تاریخ آجائی۔

متعلقہ عنوان :