ن لیگی خود کہتے ہیں کہ ہماری قیادت کے پاس ثبوت نہیں انکو اب پاناما کے علاوہ مقدمات سے بھی کوئی نہیں بچا سکتا

جمعرات 27 جولائی 2017 00:54

ن لیگی خود کہتے ہیں کہ  ہماری قیادت کے پاس ثبوت نہیں انکو اب پاناما کے ..
لاہور: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-27جولائی-2017ء) نجی ٹی وی چینل کے اینکر اور سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا پاناما لیکس سےمتعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انکی اکثر ن لیگی رہنماؤں سے بات ہوئی ہے جن سے انہوں نے پوچھا کہ آپ لوگ بیان بازی تو بہت کرتے ہیں ہاں البتہ ثبوت کیوں نہیں دیتے جن پر اکثر لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کے پاس ثبوت ہیں ہی نہیں تو وہ مہیا کیسے کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اب نہ صرف یہ لوگ نااہل ہونگے بلکے ان پر مزید مقدمات بھی ہونگے ججز ایسا فیصلہ کرینگے کہ آئندہ پاکستان میں کسی کی کرپشن کرنے کی جرت نہیں ہوگی۔ اینکر صابرشاکر نے وزیراعظم اور انکی صاحبزادی مریم نوازشریف کے بارے میں کیا کہا آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :