بینائی سے محروم گاڑیوں کا مکینک

جمعرات 27 جولائی 2017 01:36

کراچی: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-27جولائی-2017ء) دنیا کی رنگیاں دیکھنے سے محروم لیکن ہنر سے بھرپور کراچی کا آصف نامی یہ شخص گاڑیوں کا مکینک ہے جس کہ پاس دیکھنے کے لیے آنکھیں تو نہیں لیکن اسکے ہنر کے بڑے بڑے لوگ معترف ہیں۔ کراچی بچپن سے ہی بینائی سے محروم ہے ہاں البیہ شروع سے ہی گاڑیوں کی خدوخال بارے جاننا انکا شوق تھا تاہم اپنے اس شوق کی بنا پر وہ گاڑیوں کے مکینک بن گئے۔

(جاری ہے)

آصف کا کہنا ہے کہ اگر انسان ہمت کرے تو پھر کچھ بھی مشکل نہیں ہے ہاں البتہ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ نے جن انسانوں کو کسی بھی معذوری سے بچایا ہواہے ان کو رب کی ذات کا ہر وقت شکر ادا کرتے رہنا چائیے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے آصف کیساتھ انکے لڑکے بھی کام کرتے ہیں لیکن آصف کے ہنر کی داد اس بات سے بھی دی جاسکتی ہے کہ وہ گاڑی کی آواز سن کر ان میں موجود نقص تلاش کرلیتے ہیں اوراسکو ٹھیک کرتے ہیں۔ گاڑیوں کے اس مکینک کی گاہگ کو نہ تو ان سے کوئی گلہ ہے اور نہ ہی کام کے حوالےسے کوئی شکایت ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے اس مکینک کی ویڈیو آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔