پاکستان کر کٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا آخری اجلاس (کل) ہو گا ، شہریار خان صدارت کرینگے

اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے خسارے کے بجٹ کی منظوی ،بھارتی کرکٹ بورڈ کو قانونی طور پر پسپا کرنے کی حکمت عملی،کرکٹ بورڈ کے نئے گورننگ بورڈ کی تشکیل اوروویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر غور کیا جائے گا

جمعرات 27 جولائی 2017 18:03

پاکستان کر کٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا آخری اجلاس (کل) ہو گا ، شہریار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی ) کے گورننگ بورڈ کا آخری اجلاس (کل)جمعہ کو ہو گا ،چیئرمین شہریار خان اجلاس کی صدارت کرینگے،اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے خسارے کے بجٹ کی منظوی ،بھارتی کرکٹ بورڈ کو قانونی طور پر پسپا کرنے کی حکمت عملی،کرکٹ بورڈ کے نئے گورننگ بورڈ کی تشکیل اوروویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا آخری اجلاس جمعہ کو ہو گا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان اجلاس کی صدارت کرینگے ۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے خسارے کے بجٹ کی منظوی دیدی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میںبھارتی کرکٹ بورڈ کو قانونی طور پر پسپا کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائیگا ،وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں وویمن ٹیم کی کارکردگی پر غور ہو گا ۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ کے نئے گورننگ بورڈ کی تشکیل ، پی سی بی کے چیئرمین کے الیکشن کا بھی جائزہ لیا جائیگا ۔ نئے گورننگ بورڈ میں سیالکوٹ ، فاٹا، لاہور اور کوئٹہ ریجن شامل ہونگے ۔ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ سے پی سی بی کے پاور فل رکن شکیل شیخ کی چھٹی ہونے کا امکان ہے ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا پر عائد پابندی اورپی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ تحقیقات پر بھی غور ہو گا۔