سکھر بیئراج کی نہروں دادو کینال ، کیر تھر کینال اور رائس کینال پر آباد مکینوں نے انتظامیہ کی جانب سے بے دخل کئے جانے کیخلاف دوسرے روز بھی پریس کلب کے سامنے ٹینٹ لگا کر اپنا علامتی بھوک ہٹرتالی احتجاج جاری رکھا

جمعرات 27 جولائی 2017 20:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) سکھر بیئراج کی نہروں دادو کینال ، کیر تھر کینال اور رائس کینال پر آباد مکینوں نے انتظامیہ کی جانب سے بے دخل کئے جانے والے کے خلاف دوسرے روز بھی سکھر پریس کلب کے سامنے ٹینٹ لگا کر اپنا علامتی بھوک ہٹرتالی احتجاج جاری رکھا ہوا ہے علامتی بھوک ہٹرتال پر موجود مکینوں نے اپنے مطالبات کے لئے نعرے بازی بھی کی اس موقع پر مکینوں کا کہنا تھا کہ جب تک انہیں متبادل جگہ فراہم نہیں کی جاتی وہ اپنے آشیانے خالی نہیں کرینگے چاہئے اس کو بچانے کیلئے ان کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے دوسری جانب کینالوں پر آباد متاثرہ مکینوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدری کیلئے سکھر کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنمافرداً فرداً بھوک ہٹرتال کیمپ پر پہنچ رہے ہیں جمعرات کے روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حاجی جاوید میمن ، پی پی رہنما میر عبدالرحمن مینگل ، یوسی چیئرمین غلام مرتضیٰ گھانگرو، جمعیت علماء اسلام کے مولانا صالح اندھڑ ، قاری لیاقت ، نیو جنریشن ویلفیئر کے محمد یاسین شیخ و دیگر شخصیات کیمپ پر پہنچے اور مکینوں کے جاری احتجاج میں انکا ساتھ دیا اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں نے انتظامیہ کی جانب سے بلامعاوضہ بے گھر کرنے والے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ لوگوں کے شانہ بشانہ ساتھ رہنے کا عزم کیا ۔

متعلقہ عنوان :