اٹھارویں ترمیم ، این ایف سی ایوارڈ، بلوچستان پیکج ، سوات سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے پرچم پاکستان سر بلند کرنا ریاست کی رٹ کو قائم کرنا آئین کی سربلندی پاکستا ن پیپلزپارٹی کی جمہوری حکومت کے نمایاں کارنامے ہیں، نیئر حسین بخاری
آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کے ذریعے وفاق اور صوبوں کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہوئے، سیاسی و پارلیمانی قوتوں میں ہم آہنگی کے ذریعے پارلیمنٹ پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ، سابق چیئرمین سینٹ
جمعرات 27 جولائی 2017 21:07
(جاری ہے)
آصف علی زرداری کی صدارت میں پاک چین اقتصادی راہداری اور پاک ایران گیس معاہدات بڑی قومی خدمات ہیں ۔
سید نیئر حسین بخاری نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے وقار ،آئین کی بالادستی پیپلزپارٹی کی ترجیع رہے گی ۔اور پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کی مضبوطی اور حقیقی سیاسی ماحول کی اصل حالت میں بحالی کیلئے کوشاں رہے گی ۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی عوامی قوت سے پھر اقتدار حاصل کرے گی ۔ کارکن انتخابات کی تیاریاں کریں ۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف ناقابل تردید ثبوتوں ، شہادتوں ، شوائد ، مواد حاصل کرنے کیلئے سرکاری خزانے سے بھاری اخراجات ہوئے ۔ پوری اُمید ہے کہ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ میں پیش کردہ مواد اور شوائد پر سپریم کورٹ سے انصاف کا بول بالا ہوگا اور سیاست کو تجارت بنانے والا عوام دشمن گروہ اپنے گارڈ فادر کے ہمراہ ہمیشہ کیلئے سیاست سے آئوٹ ہوگا ۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پا رلیمنٹ کو اختیار واپس کرنا آصف علی زرداری کی حکومت کا جمہوری کارنامہ ہے۔تقریب میںمرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری ، سینیٹر فرحت اللہ بابر ، فوزیہ حبیب ،ملک حاکمین نے پارٹی کارکنوں و عہدیداروں کے ہمراہ سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور آصف علی زرداری کی درازی عمر کیلئے دعا بھی کی۔ تقریب میں سابق ممبر قومی اسمبلی فوزیہ حبیب ، انچارج سینٹر ل سیکرٹری عامر فدا پراچہ ، سابق سینیٹر ملک حاکمین خان ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز، ضلع اسلام آباد پارٹی کے صدر راجہ شکیل ،جنرل سیکرٹری راجہ امجد ، اسلام آباد شہر کے صدر افتخار شہزادہ ،ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر ، ضلعی جنرل سیکرٹری توقیر عباسی ، راولپنڈی سٹی کے صدر سلطان بابر جدون ، جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار ، خالد نواز بوبی ، حاجی ظفراللہ ، عبدالرحمن مرزا اور عہدیداروں و کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورکمزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.