پیپلز پارٹی چکوال کی گو نواز گو ریلی، وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی

جمعرات 27 جولائی 2017 22:09

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) جمعرات کی سہ پہر بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی ضلع چکوال نے گو نواز گو ریلی نکالی جو ضلعی صدر سردار اظہر عباس کی رہائشگاہ تحصیل چوک سے شروع ہوئی اور اوڈھروال چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت شاہ جہان سرفراز راجہ اور سردار اظہر عباس نے کی ۔ اس موقع پر موٹر سائیکلوں کی ریلی آگے آگے تھی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میںبینرز، پلے کارڈز اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے اور وہ مُک گیا تیر اشو نواز گو نواز گو نواز کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی میں شرکت کرنے والوں میں ملک اسد نواز منارہ، ملک وحید تلہ گنگ،منیر حیدر مرید بھی موجود تھے۔ ریلی کے اختتام پر سردار اظہر عباس اور شاہ جہان سرفراز راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا بطور وزیراعظم رہنے کا اخلاقی اور آئینی جواز ختم ہوچکا ہے اور وہ عوام کا مینڈیٹ کھو چکے ہیں لہٰذا جمہوریت کو خطرات میں ڈالنے کی بجائے نواز شریف سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے قبل مستعفی ہوجائیں۔ ا سموقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی ریلی کے ہمراہ تھی جو بعد ازاں پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :