سکھر بیئراج کی نہروں دادو کینال ، رائس کینال اور کیر تھر کینال کے مکینوں کے خلاف کء آپریشن کی مذمت کرتے ہیں ، رہنما سکھر واہ اتحاد

جمعرات 27 جولائی 2017 22:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) سکھر واہ اتحاد کے رہنمائوںاور متاثرہ کینال شیر محمد ملاح ، سید مظہر علی شاہ ، مولانا صدام حسین ، منٹھار علی میرانی و دیگر نے سکھر پریس کلب میں مشترکہ کانفرس کرتے ہوئے سکھر انتظامیہ کی جانب سے سکھر بیئراج کی نہروں دادو کینال ، رائس کینال اور کیر تھر کینال کے مکینوں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے متاثرہ لوگوں کو متبادل جگہ اور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا سکھر بیئراج کی نہروں پر آباد ہزاروں کی تعداد میں لوگ آباد ہیں سرکار کی جانب سے انہیں بجلی ، پانی ، و گیس کی سہولیات فراہم کی گئی جبکہ ہمارے علاقوں پر مشتمل یونین کمیٹی بھی قائم کی گئی ہمارے پاس ووٹ کا حق موجود ہے لیکن انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمی قائم کئے ہوئے ہیں چند روز قبل انتظامیہ کیساتھ مذاکرات ہوئے جس پر پچاس فٹ از خود تجاوزات ختم کرنا کا معاہدہ ہوا لیکن انتظامیہ آئے روز ہیوی میشنری لیکر ہمارے گھروں پر چڑھ دوڑتی ہے گھروں کومسمار کیا جاتاہے غریب لاچار لوگوں کو حراساں کیا جا رہا ہے چادر چارد یواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے دو روز سے بھوک پیاس میں مبتلا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کسی بھی منتخب نمائندے نے آکر ہمارے مسائل نہیں سننے صوبہ کے دیگر شہروں میں تو کینالوں پر آباد لوگوں کو معاوضہ اور متبادل جگہ فراہم کی جا رہی ہے لیکن سکھر کے کینالوں پر آباد لوگوں کو بے یار و مددگار تنہا چھوڑ رکھا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے رہنمائوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :