کوئٹہ، سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے ہاسٹل کی بس میں باسی کھانا کھانے سے سینکڑوں طالبات فوڈ پوائزننگ کا شکا رہو ئی ہے ،چنگیز بلوچ

یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف کا رروائی عمل میں نہ لائی گئی تو احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے،رہنما (پجار)

جمعرات 27 جولائی 2017 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن(پجار) کے مرکزی آرگنائزر کامریڈ طریف رند اور ڈپٹی آرگنائزر واجہ چنگیز بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے ہاسٹل کے بس میں باسی کھانا کھانے سے سینکڑوں طالبات فوڈ پوائزننگ کے شکا رہ وئے جس میں بعض طالبات کی حالت تشویشناک ہے اس مجرمانہ فعل سے بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں کے انتظامیہ کی پول کھول دی ہے اور اس مجرمانہ غفلت کو دبانے کیلئے طالبات یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے شدید قسم کی دھمکیاں دی جا رہی ہے تو دوسری طرف اس مجرمانہ غفلت کے خلاف احتجاج کرنے والوں طلباء کے ساتھ پولیس کا بد تمیزی کرنا افسوس کی بات ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ بی ایس او اس مجرمانہ غفلت کی شدید الفاط میں مذمت کر ت اہے اور مجرمانہ غفلت برتنے والے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف کا رروائی عمل میں نہ لائی گئی تو بی ایس او دیگر طلباء تنظیموں کے ساتھ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔