گڈانی کے سمندر میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا

جمعرات 27 جولائی 2017 23:16

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) گڈانی کے سمندر میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ،لائف گارڈز نے ایک گھنٹے سے جاری ریسکیو آپریشن کے بعد رضاولد منظور کو زندہ سلامت بحفاظت نکال دیا جبکہ گلشن اقبال کے رہائشی شبنم زوجہ شعیب محمود کی لاش بھی ریسکیو کرلی گئی ہے آرایچ سی گڈانی کے ڈاکٹرز کے مطابق زندہ بچ جانیوالیبیالیس سالہ رضا کی حالت بہتر بتاء جاتی ہے بعد ازاں انہیں مزید علاج کیلئے کراچی ریفر کیا گیا جبکہ جانبحق خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :