پاکستانی تاریخ میں وزیر اعظم کی کرسی پر طویل عرصہ براجمان رہنے والوں میں یوسف رضا گیلانی سر فہرست

گیلانی 4 سال 2ماہ اور 25 دن تک وزارت عظمی کی کرسی پر براجمان رہے، نور الامین نے سب سے کم مدت یعنی صرف 13 دن وزیر اعظم ہاوس میں گزارے

جمعہ 28 جولائی 2017 14:55

پاکستانی تاریخ میں  وزیر اعظم کی کرسی پر طویل عرصہ براجمان رہنے والوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) میاں نواز شریف کی ناہلی کے بعد یوسف رضا گیلانی پاکستان کی تاریخ میں وزیر اعظم کی کرسی پر طویل عرصہ براجمان رہنے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے جو 4 سال 2ماہ اور 25 دن تک وزارت عظمی کی کرسی پر براجمان رہے جبکہ نور الامین نے سب سے کم مدت یعنی صرف 13 دن وزیر اعظم ہاوس میں گزارے ۔

(جاری ہے)

ان سے قبل پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید لیاقت علی خان 4 سال 2ماہ اور 2 دن وزیر اعظم کی کرسی پر فائز رہے باقی پاکستان کا کوئی بھی وزیر اعظم نہ تو اپنی مدت پوری کر سکا ہے اور نہ ہی کوئی ان دو سے زیاد ہ عرصہ وزیر اعظم کے عہدے پر براجمان رہ سکا ۔ میاں نواز شریف تین بار وزیر اعظم منتخب ہوئے لیکن ایک بار بھی اپنی مدت پوری نہ کر سکے ۔