علیم خان، فردوس عاشق اعوان،عثمان ڈار،محمود الرشید کے مک گیا تیرا شو نواز، گونواز،گو نواز‘‘ کے پرجوش نعرے

جمعہ 28 جولائی 2017 14:55

علیم خان، فردوس عاشق اعوان،عثمان ڈار،محمود الرشید کے مک گیا  تیرا شو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی علیم خان، فردوس عاشق اعوان،عثمان ڈار،محمود الرشید جب احاطہ عدالت سے کارکنوں کے ساتھ نکلے تو انہوں نے ’’مک گیا تیرا شو نواز، گونواز،گو نواز‘‘ کے پرجوش نعرے لگائے، اس موقع پر پی ٹی آئی وکلاء نے بھی نعروں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پانامہ کیس فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے پرجوش انداز میں ’’مک گیا تیرا شو نواز، گونواز،گو نواز‘‘ اور ’’گلی گلی میں شور ہے، نواز شریف چور ہے‘‘کے پرجوش نعرے لگائے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں میں علیم خان ،فردوس عاشق اعوان،عثمان ڈار،محمود الرشید جب فیصلہ آنے کے بعد احاطہ عدالت سے نکلے تو کارکنوں نے ان کا پرجوش انداز میں وکٹری کا نشان بنا کراستقبال کیا اور نعرے لگائے، جس پر پی ٹی آئی رہنماء بھی ان کے ساتھ نعرے لگانے لگے۔