ترکی، استنبول میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 28 جولائی 2017 15:24

ترکی، استنبول میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، شہریوں کو مشکلات کا ..
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) ترکی کے شہر استنبول میں ایک بار پھر بارش نے تباہی مچا دی، طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقترکی کے شہر استنبول میں طوفانی بارش سے ہر طرف نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ سڑکوں پر پانی ہی پانی ہو گیا اور ساحل سمندر پر کشتیاں ہچکولے کھانے لگیں۔ بارش کے دوران شدید اولے بھی پڑے۔ طوفانی بارش کے باعث کئی درخت گر گئے، جس سے متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں، بارش کا پانی شہر کے زیر زمین اسٹیشن میں بھی داخل ہو گیا۔ شدید بارش کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔