عدلیہ کے تاریخی فیصلے سے ملک کا مستقبل روشن آئین اور قانون کی بالادستی ،جمہوریت مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی ‘ مخدوم احمد محمود

اگر شہباز شریف کے پنجاب منصوبوں پر جے آئی ٹی بنائی گئی تو قوم پاناما لیکس بھول جائیگی ‘ صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب و سابق گورنر

جمعہ 28 جولائی 2017 18:20

عدلیہ کے تاریخی فیصلے سے ملک کا مستقبل روشن آئین اور قانون کی بالادستی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ کے تاریخی فیصلے سے ملک کا مستقبل روشن آئین اور قانون کی بالادستی سمیت جمہوری ادارے اور جمہوریت مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی ۔

یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل اور منشور کمیٹی کے رکن عبدلقادر شاہین اور میڈیا کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب محمد سلیم مغل کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقامی بنیادوں پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان سمیت مخالفین کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ جعلی مقدماات اور ریفرنسز بنانے والے آج اپنی ہی حکومت میں اس کا شکار اور ہمیشہ کے لیے نا اہل ہو گئے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی نے گزشتہ چار دہائیوں سے حکومت میں رہنے والے شریف خاندان کی کرپشن اور ذاتی دولت میں بے پناہ اضافہ کے حقائق کو قوم کے سامنے عیاں کرکے انکااصل چہرہ سب کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ بہتر تھا کہ نواز شریف پہلے استعفیٰ دے دیتے تو اتنی جگ ہنسائی نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کے پنجاب منصوبوں پر جے آئی ٹی بنائی گئی تو قوم پاناما لیکس بھول جائیگی \انہوں نے کہا جمہوری اقدار کی مضبوطی کے لیے آزاد کمیشن درکار ہے۔ ملک میں آئندہ شفاف انتخابات کی روایات بنانی ہو گی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر الیکٹورل ریفارمز لانا ہونگی تا کہ آئندہ الیکشن میں دھاندلی کا الزام نہ لگایا جا سکے۔