گو نواز گو ہر پاکستانی کے دل کی آواز تھی اس لیے نواز شریف اب اقتدار سے الگ ہو گئے ہیں:مہرین انور راجہ

جمعہ 28 جولائی 2017 18:58

گو نواز گو ہر پاکستانی کے دل کی آواز تھی اس لیے نواز شریف اب اقتدار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ گو نواز گو ہر پاکستانی کے دل کی آواز تھی اس لیے نواز شریف اب اقتدار سے الگ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اصل میں جمہوری حکومتوں کی فتح ہے پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے قائدین کی کرپشن بے نقاب کرنے کے لیے طویل تحریک چلائی اور اس تحریک میں اسے کامیابی حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اہم اقدامات کیے ہیں لیکن کرپٹ حکومت کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ شریف خاندان کرپٹ ہے ۔