صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنی فورسز کی 49 سال تک شام میں قیام کے قانون کی منظوری دے دی

جمعہ 28 جولائی 2017 19:31

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنی فضائی فورسز کی شام میں 49ء تک قیام کے لئے ایک قانون پر دستخط کر دیئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے اپنی فورسز کی انچاس سال تک شام مین موجودگی کے قانون کی منظوری دے دی جو کہ 2015 تک دمشق حکومت کے ساتھ طے پانے والے معائدے کے پروٹوکول کا حصہ ہے پروٹوکول پر جنوری 2017 میں ماسکو اور دمشق نے دستخط کئے تھے بل کی چودہ جولائی کو پارلیمنٹ نے منظوری دی تھی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :