وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے حاجی وحید کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی ریلی

شرکاء نے گو نواز گو،گو ڈیزل گو اور گو درانی گو کی شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی کرپٹ اور جھوٹے وزیراعظم کیساتھ ساتھ ان کی حمایت پر کمربستہ رہنے والے بھی وزارت سے ہاتھ دھو بیٹھے ملکی تاریخ میں یہ بڑا فیصلہ ہے، اقبال جدون،ظفر حیات خان ودیگر کا ریلی کے شرکاء سے خطاب

جمعہ 28 جولائی 2017 20:45

وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے حاجی وحید کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے گو نواز گو،گو ڈیزل گو اور گو درانی گو کی شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی ریلی کے شرکاء سے اپنے خطاب میں اقبال جدون،ظفر حیات خان ،ملک سلیمان غزنوی،ملک خالد خان منڈان ،احسان اللہ شاہین و دیگر کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور جھوٹے وزیراعظم کیساتھ ساتھ ان کی حمایت پر کمربستہ رہنے والے بھی وزارت سے ہاتھ دھو بیٹھے ملکی تاریخ میں یہ بڑا فیصلہ ہے اور اس فیصلے سے کرپشن سے پاک پاکستان کا نیا باب شروع ہو گیا سپریم کورٹ کے اس فیصلے پرہم پانچ رُکنی بنچ کو خیر مقدم کرتے ہیں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے منزل مقصود کو پہنچ گئے ہیں ان کا یہی منزل تھا کہ ملک چور اور لٹیروں کا صفایا ہو جائیانشاء اللہ ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔