عدلیہ کے تاریخی فیصلے سے ملک کا مستقبل روشن آئین وقانون کی بالادستی اور جمہوریت مزید مضبوط ہو گی ‘ مخدوم احمد محمود

اگر پنجاب منصوبوں پر جے آئی ٹی بنائی گئی تو قوم پاناما لیکس بھول جائیگی ‘ صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

جمعہ 28 جولائی 2017 21:36

عدلیہ کے تاریخی فیصلے سے ملک کا مستقبل روشن آئین وقانون کی بالادستی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ کے تاریخی فیصلے سے ملک کا مستقبل روشن آئین اور قانون کی بالادستی سمیت جمہوری ادارے اور جمہوریت مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی ۔

انہوں نے بروز جمعہ پارٹی کی فیڈرل کونسل اور منشور کمیٹی کے رکن عبدلقادر شاہین اور میڈیا کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب محمد سلیم مغل کے ہمراہ جاری مشترجکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقامی بنیادوں پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان سمیت مخالفین کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ جعلی مقدماات اور ریفرنسز بنانے والے آج اپنی ہی حکومت میں اس کا شکار اور ہمیشہ کے لیے نا اہل ہو گئے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی نے گزشتہ چار دہائیوں سے حکومت میں رہنے والے شریف خاندان کی کرپشن اور ذاتی دولت میں بے پناہ اضافہ کے حقائق کو قوم کے سامنے عیاں کرکے انکااصل چہرہ سب کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ بہتر تھا کہ نواز شریف پہلے استعفیٰ دے دیتے تو اتنی جگ ہنسائی نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کے پنجاب منصوبوں پر جے آئی ٹی بنائی گئی تو قوم پاناما لیکس بھول جائیگی \انہوں نے کہا جمہوری اقدار کی مضبوطی کے لیے آزاد کمیشن درکار ہے۔ ملک میں آئندہ شفاف انتخابات کی روایات بنانی ہو گی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر الیکٹورل ریفارمز لانا ہونگی تا کہ آئندہ الیکشن میں دھاندلی کا الزام نہ لگایا جا سکے۔