اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 7 پیسے ،پٹرول کی قیمت میں 3روپے 67پیسے کمی کی سفارش

جمعہ 28 جولائی 2017 22:21

اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ اوگرا کی طرف سے بجھوائی گئی سمری میںہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 7 پیسے کمی اورپٹرول کی قیمت میں 3روپے 67پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 13 روپے اضافے اورلائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے 1پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :