اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی

یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں 3.67روپے ، ڈیزل کی قیمت میں.7 5روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10.1 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش

جمعہ 28 جولائی 2017 23:01

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ، اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 67پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5روپے 7 پیسے کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 1پیسہ فی لٹر اضافے کی سفارش کردی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بجھوا دی۔ اوگرا نے اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 67پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5روپے 7 پیسے کمی کی سفارش کی ، مٹی کا تیل 13روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 1پیسہ اضافے کی سفارش کردی ۔