وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف برطرف،

جان کیلی نیا چیف مقرر سبکدوش ہونے والے چیف آف سٹاف رائنس پریبس کی ملک کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں،ٹرمپ

ہفتہ 29 جولائی 2017 12:21

وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف برطرف،
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2017ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سربراہ رائنس پریبس کو ان کے عہدے سے ہٹا کر جنرل ریٹائرڈ جان ایف کیلی کو اپنا نیا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سبکدوش ہونے والے چیف آف سٹاف رائنس پریبس کی ملک کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان پر فخر ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ اعلان اپنی کئی ٹوئٹس کے دوران کیا۔نئی تقرری سے ایک روز پہلے پریبس اور وائٹ ہاؤس کے نو منتخب کمیونیکیشن ڈائریکٹر اینتھونی سکارموچی کے درمیان تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جان کیلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہوم لینڈ سیکیورٹی میں شاندار کام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :