اوگرا نے یکم اگست سے تیل کی قیمتیں کم کرنے کے لیے سمری بجھوادی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 29 جولائی 2017 12:28

اوگرا نے یکم اگست سے تیل کی قیمتیں کم کرنے کے لیے سمری بجھوادی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جولائی۔2017ء) اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرول 3 روپے 63 پیسے ، ڈیزل 5 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کرنے اور مٹی کا تیل 13 روپے جبکہ لائیٹ ڈیزل 10روپے فی لیٹرمہنگا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی۔

(جاری ہے)

اوگراسمری کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 67روپے 63پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 74روپے 83پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دوسری جانب مٹی کے تیل کی نئی قیمت 57روپے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 54روپے ایک پیسے فی لیٹرہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔