ایان علی ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں ،ْ طبی بنیادوں پر عدالت سے استثنیٰ کا حاصل کرلیا

ہفتہ 29 جولائی 2017 14:05

ایان علی ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں ،ْ طبی بنیادوں پر عدالت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2017ء) کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی ایک بار پھر کسٹم عدالت میں پیش نہ ہوئیں، طبی بنیادوں پر عدالت سے ایک دن کا استثنیٰ حاصل کرلیا۔مقدمہ کی سماعت راولپنڈی کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی نے کی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں لہٰذا انہیں ایک دن کا استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے طبی بنیادوں پر ملزمہ کو ایک دن کا استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی اور وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے اگلی پیشی پر ملزمہ کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :