وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی پر کھوئی رٹہ میں چوہدری رفیق نیئر اور انصر ابدالی کی قیادت میں جشن فتح

مٹھائیاں تقسیم، ڈھول کی تھا] پر بھنگڑے’’ مک گیا تیرا شو نواز، گو نواز گو ‘‘اور پارٹی نعروں سے فضاء گونجتی رہی

ہفتہ 29 جولائی 2017 17:22

سیری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی نااہلی پر کھوئی رٹہ میں سابق وزیر صحت ومرکزی نائب صدر چوہدری محمد رفیق نیئر اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق امیدوار کشمیر کونسل انصر ابدالی کی قیادت میں جشن فتح ، ، مٹھائیاں تقسیم، ڈول پر تھاپر بھنگڑے، مک گیا تیرا شو نواز، گو نواز گو اور پارٹی نعروں سے فضاء گونجتی رہی ،ریلی نکالی بھی گئی ڈونگی کے مقام سے شروع ہونے والی شریلی نے کھوئی رٹہ بازار کا چکر لگایا اور یادگار چوک میں اختتام پذیرائی ہوئی جہاں ریلی جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔

۔چوہدری محمد رفیق نیئر اور نثار انصر ابدالی کے ہمراہ قیوم صابری ایڈووکیٹ، راجہ طارق، چوہدری رشید رانجھا ایڈووکیٹ، ٹھیکیدار چوہدری محمد یوسف، راجہ سکندر ایڈووکیٹ، مقصود ایڈووکیٹ، اکمل محمود چوہان ایڈووکیٹ سینکڑوں کارکنان تھے جلسہ سے سابق وزیر صحت آزاد کشمیر و مرکزی نائب صدر تحریک انصاف چوہدری محمد رفیق نیئر ایڈووکیٹ اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار ممبر کشمیر کونسل نثار عنصر ابدالی نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک عمران خان کو طویل جدوجہد کا صلہ مل گیا اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا یا ہے اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ملک و قوم کا پیسہ کھانے والے اب کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے رہتی دنیا تاک چور لیٹر نشان عبرت کے طور پر یاد رکھے جائیں گے ابھی احتساب کا عمل ختم نہیں ہوا بے شمار لیٹروں کا احتساب باقی ہے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ۔آزاد کشمیرمیں کرپشن کی پیداوار کے دن گنے جا چکے ہیں آزادکشمیر میں بھی وہی سیاست کرے گا جس کا دامن صاف ہو گا ۔