وڈھ، سیا سی وسماجی رہنمائوں کی سردار اختر مینگل سے اپیل

علاقہ مکین پانی کی حصول کیلئے شدید پریشانی کی زندگی گزارر ہے ہیں وہ علاقہ کے پانی کے مسئلہ پر خصوصی توجہ دیں

ہفتہ 29 جولائی 2017 23:02

وڈھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2017ء) تحصیل وڈھ کے علاقہ سوموار کشت سے تعلق رکھنے والے سیا سی وسماجی رہنماء حبیب اللہ ساسولی ،منظور احمد ساسولی اور ناصر احمد ساسولی نے بی این پی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقہ سوموار کشت میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے علاقہ مکین پانی کی حصول کیلئے شدید پریشانی کی زندگی گزارر ہے ہیں وہ علاقہ کے پانی کے مسئلہ پر خصوصی توجہ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل چیئر مین میونسپل کمیٹی وڈھ سے اس حوالے سے ملاقات کی ہے اور انہیں علاقہ کے لوگوں کی پانی کے مشکلات اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن افسوس کہ چیئر مین نے ہماری مجبور ی پر کوئی توجہ نہیں دیا ہے لیکن ہم پانی کے لیے شدید پریشان ہیں ۔ سردار صاحب سے اپیل کی ہے وہ ہمارے پانی کے مسئلہ پر خاص توجہ دیکر ہماری مجبوری دور کریں تاکہ اہل علاقہ پانی کی اس مشکل سے نجات پائیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی کی قلت کی باعث لوگ نقل مقانی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :