خورشید احمد شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس(آج) طلب کر لیا

اجلاس میں پانامہ کیس فیصلے کے بعد کی صورت حال اور وزارت عظمی کیلئے مشترکہ امیدوار لانے پر غور کیا جائیگا

اتوار 30 جولائی 2017 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس(آج) طلب کر لیا، اجلاس میں پانامہ کیس فیصلے کے بعد کی صورت حال اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزارت عظمی کیلئے مشترکہ امیدوار لانے پر غور کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس(آج) پیر صبح دس بجے قائد حزب اختلاف کے چیمبر پارلیمنٹہاوس میں ھو گا ۔ جس میں پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد کی صورت حال اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزارت عظمی کے لئے مشترکہ امیدوار لانے پر غور کیا جائیگا ۔ اس ضمن میں اپوزیشن لیڈر نے فاٹا کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاھ جی گل آفریدی سے بھی فون پر بات کی ۔