پاور انرجی کے مسئلے نے ملکی معیشت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں‘ میاں طارق فیروز

سستی ترین بجلی کیلئے کالا باغ ڈیم انتہائی موزوں ترین ہے جو کہ پانچ سال کی کم ترین مدت میں بجلی کی پروڈکشن دے سکتا ہے

اتوار 30 جولائی 2017 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2017ء) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و نے کہا ہے کہ پاور انرجی کے مسئلے نے ملکی معیشت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں ،ملک میں بے شمار وسائل ہونے کے باوجود ملکی معیشت کی قسمت زوال پذیر ہے ان وسائل میں پانی سے سستی ترین بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جس کیلئے کالا باغ ڈیم انتہائی موزوں ترین ہے جو کہ پانچ سال کی کم ترین مدت میں بجلی کی پروڈکشن دے سکتا ہے اس کے علاوہ کوئلے سے سستی بجلی بنائی جاسکتی ہے جس کیلئے گھر کول پاور پراجیکٹ پر ڈاکٹر ثمر مبارک کامیاب تجربات کر چکے ہیں اس کے علاوہ ایٹمی پاور پلانٹ سے شمسی توانائی سے ہوا سے ونڈ پاور ، جانوروں کے گوبر سے اور کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے لیکن پچھلے 20 سالوں سے کسی حکومت نے بھی ملکی مسائل حل کرنے کی کوشش نہیں کی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ منگلا ڈیم اور تربیلا ڈیم کی اگر صفائی کی جائے تو ان کی پروڈکشن کو ڈبل کیا جا سکتا ہے آج بھی حکومت دیا میر بھاشا ڈیم بنانے کی باتیں کر رہی ہے جو کہ 20سے 25 سال کی طویل مدت میں مکمل ہوگا اور جبکہ کالا باغ ڈیم جو کہ 5 سال کی قلیل مدٹ میں مکمل ہو سکتا ہے اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اعتراض کرنے والے پرائیویٹ پاور پلانٹ کے مالکان ہیں اور چند مفاد پرست سیاستدان ہیں جو بھارت کی جھولی میں بیٹھ کر مخالفت کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ تاجر برادری صدر مملکت ، آرمی چیف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کی جائے اور تھر کول گیس فیکشن سسٹم کو شروع کرنے کیلئے ڈاکٹر ثمر مبارک کی معاونت حاصل کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :