جتنی ذلت شریف برادران کے حصے میں آئی ہے پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی کسی حکمران کے آئی ہو،یاسر گیلانی

اتوار 30 جولائی 2017 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ جتنی ذلت شریف برادران کے حصے میں آئی ہے پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی کسی حکمران کے آئی ہو۔ اس کی وجہ اُن کی ہٹ دھرمی ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کاوشوں سے کرپشن کے بت گرنا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ن لیگیوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں شریف خاندان کا آخری مسکن اٹک جیل ہو گی۔ ن لیگ کے گلو بٹ عمران خان کے خلاف تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان جھانکیں۔ دنیا کی کوئی طاقت عوام کی دولت لوٹنے والوں کو نہیں بچا سکتی انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ اپنی کر پشن اور لوٹ مارکی دولت کو بچانے کیلئے ملک میں جمہو ریت، آئین وقانو ن سمیت سب کچھ دائو پر لگا رہی ہے مگر تحر یک انصاف ان کر پٹ عناصر کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیگی بلکہ ان کو نشانِ عبر ت بنا دے گی تاکہ آئندہ کسی کو ملکی دولت لوٹنے کی جرات نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :