بھارتی افواج کشمیر میں نوجوانوں پر تشدد اورانہیں شہید کر رہی ہے ‘میاں محمد سومرو

وادی کشمیر شہیدوں کے خون سے رنگین ہے اور یہ مقدس خون ضرور رنگ لائے گا ‘سابق وزیر اعظم

اتوار 30 جولائی 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2017ء) سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد سومرونے کہا کہ بھارتی افواج کشمیر میں گھر گھر تلاشی کے دوران انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاںکرتے ہوئے نوجوانوں پر تشدد اورانہیں شہید کر رہی ہے ،اس دوران بہت سے نوجوانوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جا رہا ہے ، وادی کشمیر شہیدوں کے خون سے رنگین ہے اور یہ مقدس خون ضرور رنگ لائے گا ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج نے وادی میں ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے کسی کا جان و مال اور عزت و آبرو محفوظ نہیں لیکن یہ ظلم آخر اپنی موت آپ مرجائے گا ۔ سیکولر بھارت کے نام نہاد اور ظالم حکمرانوں نے بے بس اور مظلوم کشمیروںپر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

مگر افسوس کہ امن کے عالمی ٹھیکیدر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

بھارتی فواج نہتے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کو بھی ظلم و جبر کا نشانہ بنا رہی ہیں ۔کشمیری آزادی سے کم کسی بات پر سمجھوتے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔محمد میاں سومرو نے کہا کہ ہم جدو جہدتحریک آزادی کشمیر کے حریت رہنمائوں کی گرفتاری انہیں دہلی منتقل کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لئے قابض بھارتی ا فواج وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے۔

دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔محمد میاں سومرو نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی منظور کردہ حق خودارادیت کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے تاکہ کشمیری عوام امن و سلامتی سے زندگی گزار سکیں اورانکی 70سالہ قربانیوں اور جدو جہد کا ثمر حاصل ہو سکے ۔حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے ،جس کابھارت نے اقوام عالم کے سامنے وعدہ بھی کیا تھا ۔