چنیوٹ:عدلیہ نے جے ٹی آئی کی فائنڈنگ اورسفارشات کی بنیادپر جوکیاوہ یقیناانصاف کاتقاضا تھا،سردار سید قائم علی رضا شاہ

عدلیہ کی آزادی کیلئے پاکستانیوں کی قربانی رائیگاں نہیں گئی، عدالت عظمیٰ پر حملے کرنیوالے اوردفاعی اداروں کیخلاف مہم جوئی کرنیوالے کردارکومنطقی انجام تک پہنچادیا گیا ، ورکرز کے اجلاس سے خطاب

اتوار 30 جولائی 2017 19:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2017ء) عدلیہ نے جے ٹی آئی کی فائنڈنگ اورسفارشات کی بنیادپر جوکیاوہ یقیناانصاف کاتقاضا تھا۔عدلیہ کی آزادی کیلئے پاکستانیوں کی قربانی رائیگاں نہیں گئی ۔حکمران خاندان معصوم ہے اورنہ مظلوم ،عدالت عظمیٰ پر حملے کرنیوالے اوردفاعی اداروں کیخلاف مہم جوئی کرنیوالے کردارکومنطقی انجام تک پہنچادیا گیا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر اور امیدوار حلقہ پی پی74سردار سید قائم علی رضا شاہ نے پارٹی ورکروں کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت چاروں صوبوں کے عوام آزاد عدلیہ اورتحریک انصاف کے کپتان عمران خان کی پشت پرکھڑے ہیں ۔

کپتان عمران خان نے باشعور پاکستانیوں کے بل پر پاناماپیپرزوالے معاملے کومنطقی انجام تک پہنچادیا جبکہ شورمچانے والے آج خفت مٹانے کیلئے ماتم کررہے ہیں جبکہ بھارت میں بھی صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیابیوں سے پاکستان میں انصاف کادوردورہ ہوگا اورکرپشن کے سیاہ بادل چھٹ جائینگے۔عدالت عظمیٰ نے میاں نوازشریف کو تاحیات نااہل قراردے کربدعنوانی کے آگے بندباندھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کیخلاف احتجاج ''ایک توچوری اوپرسے سینہ زوری ''کے زمرے میں آتا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان معرض وجودمیں آگیا ۔پاکستان کے عوام عمران خان کی قیادت میں معاشرے کوکرپشن سے پاک کرنے کاعہدکریں ۔انہوں نے کہا کہ بدعنوان حکمران عوام سے نوالے چھین کراپنی تجوریاں بھرتے رہے ۔ حکمران خاندان سے تین دہائیوں کا حساب مانگاگیاجووہ دینے میں ناکام رہا ،حکمران خاندان کی تین نسلوں کے احتساب کاتاثر درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوران تحقیقات جے آئی ٹی کووہ شواہد بھی ملے جس کی انہیں امید یاتلا ش بھی نہیں تھی ۔امید ہے بدعنوان حکمرانوں کے انجام سے دوسرے بدعنوان بھی بازآجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :