Live Updates

حدبیہ پیپر ملز کا کیس کھلا تو قوم پاناما کو بھول جائے گی، شاہد خاقان عباسی کو قطر کے کہنے پر وزیراعظم بنایا گیا، نواز شریف کہتے ہیں کہ میں نے ایٹمی دھماکے کرائے لیکن میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکے راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کروائے، نواز شریف بزدل تھا، ہے اور رہے گا،میں کہتا تھا کہ پپو دو پیپرز میں پاس اور تین میں اس کی کمپارٹمنٹ آئی ہے لیکن پپو تو پانچوں پرچوں میں فیل ہو گیا، عمران خان، سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی نے ان چوروں کو باہر کر دیا، چور ابھی مرا نہیں ہے زخمی ہوا ہے،کچھ لوگ ہوتے ہیں جو پیسے کے لئے جیتے ہیں اور کچھ اقتدار کے لئے جیتے ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان نے اسلام کے بجائے اسلام آباد کو ترجیح دی، انہوں نے اسلام کو بری طرح بدنام کیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا پریڈ گرائونڈ میں تحریک انصاف کے یوم تشکر جلسے سے خطاب

اتوار 30 جولائی 2017 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حدبیہ پیپر ملز کا کیس کھلا تو قوم پاناما کو بھول جائے گی، شاہد خاقان عباسی کو قطر کے کہنے پر وزیراعظم بنایا گیا، نواز شریف کہتے ہیں کہ میں نے ایٹمی دھماکے کرائے لیکن میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکے راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کروائے، نواز شریف بزدل تھا، ہے اور رہے گا،میں کہتا تھا کہ پپو دو پیپرز میں پاس اور تین میں اس کی کمپارٹمنٹ آئی ہے لیکن پپو تو پانچوں پرچوں میں فیل ہو گیا، عمران خان، سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی نے ان چوروں کو باہر کر دیا، چور ابھی مرا نہیں ہے زخمی ہوا ہے،کچھ لوگ ہوتے ہیں جو پیسے کے لئے جیتے ہیں اور کچھ اقتدار کے لئے جیتے ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان نے اسلام کے بجائے اسلام آباد کو ترجیح دی، انہوں نے اسلام کو بری طرح بدنام کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پریڈ گرائونڈ میں تحریک انصاف کے یوم تشکر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ میں نے اس قوم کو کہا تھا کہ 2017ء نواز شریف کا آخری سال ہو گا۔ نواز شریف کی کوشش ہے کہ مجھے غیر قانونی طور پر نکالا جائے۔ کہا گیا نواز شتریف صادق اور امین نہیں رہے۔ دونوں بھائی اور ان کی اولادیں جیل میں ہونگی۔ ہم ظالم نہیں جیل میں انہیں اے کلاس دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمرا ن خان مستقبل کے لیڈر ہیں آگے کا سوچتے ہیں۔ نواز شریف کو صدر ‘ آرمی چیف اور اب ججز نے نکال دیا۔ ایٹمی دھماکہ مجھ سمیت 3 لوگوں نے کرایا۔ اب تین لوگوں میں راجہ ظفر الحق ‘ گوہر ایوب اور میں شامل تھے۔ آج بہت بڑا دن ہے ۔ دھوکہ باز اور ملک دشمن کے خلاف فتح ملی ۔ شیخ رشید نے کہاکہ معلوم نہیں اس خاندان میں کونسی سیاسی فنی خرابی ہے ۔

مجھے انہوں نے 3 بار کہا شیخ رشید اسمبلی میں نہیں ہوگا ، میں نے کہا میں رہوں گا تم نہیں رہو گے ، یہ کہتے ہیں کہ کلنٹن نے پانچ بلین ڈالر کی پیشکش کی ، یہ منہ اور مسور کی دال۔ شیخ رشید نے کہا کہ 16سال کی عمر میں شناختی کارڈ نہیں بنتا ان کا بچہ کروڑ پتی بن جاتا ہے ، شہباز شریف تمہارے خلاف کل حدیبیہ پیپرز ملز کا ریفرنس دائر کروں گا ، سی پیک کا فیصلہ مشرف دور میں ہوا تھا ، یہ کیوں کریڈٹ لیتے ہیں ، گلگت بلتستان کے عوام وزیراعلیٰ کو چیف منسٹر ہائوس سے نکال دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی حمایت کی تو کشمیری راجہ فاروق حیدر کو جوتیاں ماریں گے ،ا س ملک میں عظیم ادارے ، عظیم فوج اور عظیم ججز ہیں ، بعض افراد عزت ، بعض اقتدار اور بعض دولت کے لئے زندہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آپ نے سلام کی بجائے اسلام آباد کو ترجیح دی ، تم دین کی بجائے اقتدار کو ترجیح دیتے ہو، عمران خان نے مجھے عمر بھر کیلئے خرید لیا ہے ، نوازشریف نے کہا تھا مجھے تو ہمالیہ روئے گا ، ایک مکھی نہیں مری ، ان کا خیال تھا کہ جسٹس آف سعید کھوسہ ، جسٹس قیوم بن جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان جیسا لیڈر ہو تو کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ پاک فوج پنجاب پولیس بن جائے ، چین کے عظیم دوتسع، ساری قوم آپ کیساتھ ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ کل سیف الرحامن قطری گاڑی میں آیا کہ شاہد خاقان کو وزیراعظم بنائو ، قطر کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے غربت اور بے روزگاری بڑھی ، میں کہا تھا کہ پپو پانچوں پرچوں میں فیل ہوگا ، اسحاق ڈار اور نوازشریف جلد جیلوں میں ہوں گے ، عمران خان جو عزت آپ نے دی اس کا ادھار نہیں چکا سکتا ، سانپ مرا نہیں زخمی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات