پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈیکس 47 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

پیر 31 جولائی 2017 11:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کچھ عرصہ مندی رہنے کے بعد سٹاک ایکسچینج میں بہتری آنا شروع ہوگئی ، کاروباری ہفتے کے آغاز پر 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 47 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی تیزی دیکھی گئی، کراچی میں 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس47 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی حالیہ تیزی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی وجہ سے دیکھنے میں آرہی ہے ۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 106 پوائنٹس رہی اور 99 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 51 ارب روپے تھی۔ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1870 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 107 ارب اضافے سے 9 ہزار 514 ارب روپے ہوگئی جب کہ ہنڈرڈ انڈیکس 617 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 912 پر بند ہوا۔پاناما کیس کے بعد ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار سرگرم نظر آرہے ہیں جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :