سابق آڈیٹرجنرل بلند اختر کو دوہری شہریت چھپانے کے الزام میں6 ماہ قید کی سزا کا حکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 31 جولائی 2017 16:06

سابق آڈیٹرجنرل بلند اختر کو دوہری شہریت چھپانے کے الزام میں6 ماہ قید ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31جولائی 2017ء ) : سابق آڈیٹرجنرل آف پاکستان بلنداختررانا کودوہری شہریت چھپانے کے الزام میں6 ماہ قید کی سزاسنا دی گئی، بلند اختررانا کوعدالت سے باہر آتے ہی گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آڈیٹرجنرل آف پاکستان کیخلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سینئرسول جج محمد شبیربھٹی نے دوہری شہریت کیس کی سماعت کی۔ جس میں بلنداختررانا کو 6 ماہ قید کی سزاسنائی گئی ۔ بلنداختررانا کو کینیڈین شہریت کوچھپانے کے الزام میں ان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974ء کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے بلنداختررانا کوعدالت سے باہرنکلتے ہین گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :