دوہری شہریت پر سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختررانا کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی

پیر 31 جولائی 2017 18:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) سول جج شبر بھٹی نے دوہری شہریت پر سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختررانا کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

(جاری ہے)

سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختر رانا کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے کینیڈین شہریت چھپانے پر مقدمہ درج کیا تھا جس کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پیر کو سول جج نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی جس پر ایف آئی اے نے انہیں عدالت سے ہی گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :