نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ، شریف خاندان اور اسحا ق ڈار کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ
، ریفرنسز لندن فلیٹس ، عزیزیہ اور ہل میٹل سٹیل مل ، آف شور کمپنیوں اور ڈار کی آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق دائر ہونگے ، چاروں ریفرنس چھ ہفتے کے دوران تیار کر کے راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں دائرکئے جائینگے ، چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کے زیر صدارت اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری
پیر 31 جولائی 2017 19:13
(جاری ہے)
دوران اجلاس پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف ، حسین نواز ، حسن نواز ، مریم نواز ،کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالت کے فیصلے کی روشنی میں چھ ہفتوں کے دوران نیب راولپنڈی ریفرنس تیار کرے گا۔ ریفرنس اسلام آباد اور راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں دائر کئے جائیں گے ۔ ریفرنس جے آئی ٹی کی جانب سے حاصل کردہ دستاویزات اور مواد سمیت ایف آئی اے اور نیب کے پاس کیسز سے متعلق موجود مواد کی بنیاد پر تیار کئے جائیں گے ۔ جبکہ ریفرنسز کی تیاری کے عمل کے دوران جے آئی ٹی کی تحقیق کے دوران باہمی قانونی معاونت کے ذریعہ حاصل ہونے والا مواد بھی بروئے کار لایا جائے گا اور بیرون ملک سے بھی درکار مواد حاصل کیا جائے گا۔ نیب کے اعلامیہ کے مطابق پہلا ریفرنس لندن فلیٹس ، دوسرا ریفرنس عزیزیہ سٹیل کمپنی اور ہل میٹل کمپنی کے قیام ، تیسرا ریفرنس سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا گراف نو میں درج کردہ کیپیٹل ایف زیڈ ای سمیت سولہ آف شور کمپنیوں اور چوتھا ریفرنس اسحاق ڈار کی آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق دائر کیا جائے گا ۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریفرنسز تیار کرنے کے تمام عمل کو پیشہ وارانہ طریقے سے مکمل کیا جائے اور عدالتی فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔ جب کہ تمام افسران کو سارے عمل کو مستعد اور پیشہ ورانہ انداز میں دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ریفرنسزمیں نیب، ایف آئی اے کے پاس موجود اثاثوں کے ریکارڈ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف،ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز سمیت ان کی صاحبزادی مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.