پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت غریبوں کی خدمت ہے نہیں کر سکتی

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی وفدسے گفتگو

پیر 31 جولائی 2017 21:56

پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت  غریبوں کی خدمت ہے  نہیں کر سکتی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت غریبوں کی خدمت ہے نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

پیر کوسابق وفاقی وزیر چنگیز خان جمالی کی قیادت میں ایک وفد نے سید خورشید احمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں بلوچستان سے حیدر خان جمالی کے علاوہ لیہ پنجاب سے سابق وائس چیرمین ضلع کونسل پیر سید علی شاہ اور ممبر ضلع کونسل ملک ریاض نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں لیہ سے سید علی شاہ اور ملک ریاض نے پی پی پی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آئندہ سیاسی جدوجہد پی پی پی کے پلیٹ فارم سے کرنا چاہتے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر نے ان کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ اگر سیاست کا مقصد غریبوں کی خدمت ہے تو پھر پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں ہو سکتی۔