عمران خان ایک بدکردار آدمی ہیں اور ان کی مدد ان کے پاس رہنے والے لوگ کرتے ہیں ۔ عائشہ گلالئی کا الزام
عمران خان کریکٹر لیس ہیں، پارٹی میں عزت دار خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔ سیف اللہ نیازی اور فوزیہ قصوری سمیت دیگر ایم این ایز بھی ناراض ہیں۔ عائشہ گلالئی کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین منگل 1 اگست 2017 16:29
(جاری ہے)
عائشہ گلالئی نے کہا کہ کچھ خاص لوگ ہیں جنہیں عمران خان عزت دیتے ہیں۔
عمران خان اپنے آپ کو پٹھان کہتے ہیں لیکن میرے خیال میں وہ دو نمبر پٹھان ہیں۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بہت زیادہ کرپشن میں ملوث ہیں۔محمد عاطف اور امین گنڈا پور سمیت سب وزیر اعلیٰ کے پی کے کی کرپشن کی شکایت کرتے ہیں۔ ہم کرپشن کے معاملے پر عمران خان سے ملاقات کرنے گئے تھے۔ لیکن انہوں نے ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔ چئیرمین کی کیا مجبوری ہے کہ وہ پرویز خٹک کے خلاف شکایت نہیں سنتے؟ میرے ساتھ گذشتہ روز 20 افراد ا وفد ملاقات کے لیے گیا تھا۔ اصل چیز ہمارے لیے عزت اور غیرت کا مسئلہ ہے۔آرٹیکل 62،63کااطلاق اخلاقی کرپشن پربھی ہونا چاہئیے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انگلینڈ کاکلچر نہیں ہے۔پاکستان میں مغرب کاکلچرلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی میں ورکرز کو چھوٹا کہا جاتا ہے۔لوگ پارٹی میں ٹکٹ کیلئے آرہے ہیں۔اس کلچرکے خلاف پارٹی ورکرزاحتجاج کرتے رہے لیکن کسی نے نہ سنی۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کریکٹر لیس ہیں اور ان کی اس بات پر ان سے سیف اللہ نیازی اور فورزیہ قصوری سمیت دیگر ایم این ایز بھی ناراض ہیں۔ جاوید ہاشمی بھی گئے اور ناز بلوچ بھی چلی گئیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان ایک بد کردار انسان ہیں اور عمران خان کے ارد گرد موجود لوگ بھی ان کے مددگار ہیں۔ ان کے لیے جہازوں اور پیسوں کی بڑی اہمیت ہے۔ ان کو یہ تمام عادتیں انگلینڈ میں پڑی ہیں۔ دنیا کو جو تحریک انصاف کا روپ دکھاتے ہیں پارٹی بالکل بھی ویسی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کوچھوڑ رہی ہوں اور اپنے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق جلد اعلان کروں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.