شام کو خطرناک دہشت گردی کا سامنا ہے، صدر بشار الاسد

منگل 1 اگست 2017 17:55

دمشق ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2017ء) شامی صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو ایسی دہشت گردی کا سامنا ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے شامی فوج کے 72ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے جیش الشعب جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کو شام کا تاریخی دشمن قرار دیا جو علاقے اور علاقے سے باہر کے ممالک کی ہمہ گیر حمایت سے پورے علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شام کو اس وقت انتہائی خطرناک دہشت گردی کا سامنا ہے ۔ شام کے صدر نے استقامت و پائیداری کے نتیجے میں ملک کو حاصل ہونے والی گراںقدر کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی استقامت، عوام کی حمایت اور شہداء کے خون کے سہارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔بشار اسد نے شام کو علاقے کا دل اور مشرق وسطی کااصلی محور قرار دیا اور کہا کہ ملک کی فوج ، آج عزت و سربلندی کی دوسری تاریخ رقم کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :