شاہد خاقان عباسی 3 بج کر 56 منٹ پر ایوان میں آئے‘ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ ، سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی‘ مولانا فضل الرحمان‘ اعجاز الحق اور مرتضیٰ جتوئی سے مصافحہ کیا

منگل 1 اگست 2017 18:02

شاہد خاقان عباسی 3 بج کر 56 منٹ پر ایوان میں آئے‘ قائد حزب اختلاف سید ..
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2017ء) نئے قائد ایوان کے لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی 3 بج کر 56 منٹ پر ایوان میں آئے‘ وہ ایوان میں آمد کے بعد سیدھے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا جس کے بعد انہوں نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی‘ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان‘ مسلم لیگ (ضیائ) کے صدر اعجاز الحق اور مرتضیٰ جتوئی سے مصافحہ کیا اور اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس تین بج کر 50 منٹ پر شروع ہوا۔