شریف برادران نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں میں دھکیلا ،اعجاز احمد چوہدری

منگل 1 اگست 2017 20:44

شریف برادران نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں میں دھکیلا ،اعجاز احمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ملک میں قانون کی پاسداری ہوتی تو ابتک نواز شریف گرفتار ہو چکے ہوتے ،شریف برادران نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں میں دھکیلا ہے ، اپنے جاری کردہ بیان میں انہو ں نے کہا کہ (ن) لیگ کی کرپشن اور لوٹ مار سے عوام تنگ آ چکے ہے فراڈ ،جعل سازی اور دو نمبری کرنا شریف برادران کے خون میں شامل ہے ملکی اداروں کو تباہ کر دیا ہے ، پانامہ کا بعد اقامہ والوں کی باری ہے ،حدیبیہ کیس میں شہباز شریف اہم ملزم ہے، ایل این جی ، اورقاسم پور کے ٹھیکوں میں ہونے والی کرپشن میں شاہد خاقان عباسی ملوث ہے نواز شریف اور انکے خاندان نے اپنی اور اپنے ملک کی رسوائی کا باعث بنے ہے پھر بھی ڈھیٹوں کی طرح اقتدار کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں ،نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی شکنجے میں آ چکے ہے ان کا بچنا نا ممکن ہے ،انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے درباری صبح و شام نواز شریف کی خوشدآمد کرنے کے سواء کوئی اور کام نہیں کر رہے ،ملک آگے کے بجائے پیچھے کی طرف جا رہا ہے ،ستر سالوں میں اتنا قرضہ نہیں لیا جتنا چار سالوں میں موجودہ حکمرانوں نے قرضہ لیا ہے ،انہوں نے کہا کہ نام نہاد ترقی کے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں ،خواجہ سعد رفیق ، شہباز شریف ،طلال چوہدری ، دانیال عزیز، راجہ فاروق حیدر دیگر درباریوں کی بڑھکوں سے پاکستانی عوام بے وقوف نہیں بن سکتے ، تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے کی جنگ جیتے گی اور لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :