پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رات بھر جاری بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع

چارسدہ اور بنوں میں سیلابی ریلے سے چار گائوں متاثر ہوئے ، شبقدر میں طوفانی بارش کے باعث چھت گرنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا

بدھ 2 اگست 2017 15:26

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رات بھر جاری بارش سے کئی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2017ء) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رات بھر جاری بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ چارسدہ اور بنوں میں سیلابی ریلے سے چار گائوں متاثر ہوئے ہیں ۔ شبقدر میں طوفانی بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پش گوئی کردی پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے گاوں ماموں خٹکی اور اٹکے سیلابی ریلے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

طوفانی بارش کے باعث شبقدر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ شبقدر بازار سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیاہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے بارش کے باعث پشاور کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے۔ گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا۔ بنوں کے علاقے سورانی اور سوبا خیل خٹک میں بھی سیلاب سے متاثر ہے۔ چترال میں تیز بارش کے باعث لاس پور اور شندور روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا تھا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، ریسکیو اور محکمہ آبپاشی کاعملہ موجود ہے۔