دبئی آر ٹی اے نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے درکار این او سی آن لائن جاری کرنے کا آغاز کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 2 اگست 2017 19:19

دبئی آر ٹی اے نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے درکار این او سی آن لائن ..
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 اگست 2017ء) دبئی آر ٹی اے نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے درکار این او سی آن لائن جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ملازمت کر رہے افراد کیلئے اب ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے درکار این او سی حاصل کرنا اب بہت آسان ہو گیا ہے۔ دبئی آر ٹی اے نے اس حوالے سے آن لائن سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اب کوئی بھی شخص اپنے مالک سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے درکار این او سی بذریعہ آن لائن درخواست محض 3 منٹ میں حاصل کر سکتا ہے۔ آن لائن این او سی کے حصول کیلئے دبئی آر ٹی اے اتھارٹی ویب سائٹ پر اکاونٹ بنانا لازم ہے۔ واضح رہے کہ دبئی میں 18 سے 21 برس تک نوجوان کو ایک برس کی مدت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جاتا ہے جس کی تجدید ہر سال کروانا پڑتی ہے۔ جبکہ 21 برس کے افراد کو 2 سال کیلئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جاتا جسے 2 سال بعد تجدید کرنے پر اس کی مدت بڑھا کر 10 سال کر دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :